Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم شریف میں سالانہ 3 ہزار سے زائد نکاح پڑھائے جاتے ہیں

مکہ مکرمہ.... مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں سالانہ 3 ہزار سے زائد نکاح پڑھائے جارہے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے شہریوں اور معتمرین کے درمیان حرم شریف میں نکاح پڑھوانے کے حوالے سے مسابقت چل رہی ہے۔ المدینہ اخبار نے اس حوالے سے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ حرم شریف میں نکاح کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے اہل مکہ اور زائرین کے درمیان بڑا خوبصورت مقابلہ چل رہا ہے۔ زائرین اور اہل مکہ سمجھتے ہیں کہ نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے لہذا مقدس ترین مقام اور خانہ کعبہ کے سائبان تلے یہ کام انجام دینے پر ان کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے۔ قدیم زمانے ہی سے حرم شریف میں نکاح پڑھوانے کا رواج چلا آرہا ہے۔ سالانہ کم ازکم 3 ہزار نکاح حرم شریف میں پڑھائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں کے علاوہ حرم شریف کے حاضرین بھی شریک ہوتے ہیں جس سے سب کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں ۔ ہر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرکے کامیاب زندگی کی دعائیں بھی دیتا ہے۔ 
 

شیئر: