Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون کی مدد سے کھلنے اور بند ہونے والا گشتی مکان

بڈاپسٹ.... ہنگری کے ممتاز انجینیئر نے ایکبار پھر اپنی عجیب و غریب ڈیزائننگ ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جدید ترین قسم کا کیمپر بنالیا ہے۔  جس کی اضافی خوبی یہ ہے کہ یہ اسمارٹ فون کی مدد سے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے او راطلاعات کے مطابق بند کرنے پر یہ پورا مکان 8فٹ لمبے، 5فٹ چوڑے ڈبے کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ یعنی اسے کسی بھی وین پر رکھا جاسکتا ہے اور ایسا کرنے میں 5منٹ سے بھی کم لگتے ہیں جبکہ اسے اپنے سائز کے برابر وسعت دینے کا کام صرف 10منٹ میں مکمل ہوتا ہے۔ اسے جن لوگوں نے دیکھا ہے انکا کہناہے کہ اس سے زیادہ بہتر اور جدید ترین کیمپر گاڑی کا تصور بھی محال ہے اور شاید یہ اپنی قسم کا پہلا اور آخری کیمپر ہے جسے دیکھنے والا نہ صرف حیران ہوتا ہے بلکہ  سوچتا رہ جاتا ہے کہ آخر یہ سب کچھ کس طرح ممکن ہوا ہوگا۔ ڈیزائنر تاماس نے اس کیمپر کا نام آئیو کیمپر رکھا ہے۔  انکا کہناہے کہ وہ جلد ہی اپنے بیٹے کیساتھ اس کیمپر پر کہیں سیر کو جائیں گے۔جب کیمپر پوری طرح سے کھل جائے تو اسکا رقبہ اسکے سائز سے 4گنا بڑا ہوجاتا ہے۔ کھلنے پر اس کے اندر ایک رہائشی کمرہ، ڈائننگ ہال، کچن، بیڈ روم اور باتھ روم ساری سہولیات اچانک سامنے آتی ہیں۔ اس کے اندر جتنے کمرے ہیں سب میں 4، 4عدد فولڈنگ بیڈ  رکھے ہوئے ہیں تاکہ اگر فیملی کیساتھ سفر کیا جائے تو کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ پورا کیمپر ایئر کنڈیشنڈ ہے جس کے لئے شمسی توانائی استعمال  ہوتی ہے۔ جن لوگوں نے بھی اس کیمپر کی تصاویر دیکھی ہیں یا اسکے بارے میں خبر سنی ہے وہ اسے بڑھ چڑھ کر اسے خریدنے کیلئے آگے آئے ہیں۔ امکانی خریداروں کے ہجوم نے ابھی سے بکنگ شروع کرادی ہے۔  تاماس  کا کہناہے کہ اس منصوبے کیلئے ڈیڑھ لاکھ پونڈ جلد جمع ہوجائیں گے تاہم کمرشل بنیادوں پر اس کی تیاری آئندہ سال  جون سے شروع ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -8سالہ بچی نے نہر سے ایک ہزار سال پرانی تلوار نکال لی

شیئر: