Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روڈویز ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج، درجنوں زخمی

پانی پت۔۔۔۔ہریانہ میں ضلع پانی پت کے متلوڈا میں تقریباً ڈھائی ہزارریاستی بس سروس (روڈویز) کے ملازمین نے پرائیویٹ  ٹرانسپورٹ کی  720بسوں کو کلو میٹر اسکیم کے تحت ٹھیکے پر لینے اور’’ ایسما‘‘لگانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے وزیر ٹرانسپورٹ کی رہائش میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے دستوں نے ہجوم کو روکنے کیلئے آبی توپیں برسائیں اور لاٹھی چارج کیا جس میں درجنوں زخمی ہوگئے۔ایس ڈی ایم نے موقع پرپہنچ کر مظاہرین کوسمجھا بجھاکر حالات پر قابو پایا اور مشتعل ملازمین سے میمورنڈم لیکر 11سے 14اکتوبر کے دوران وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کرکے مطالبات تسلیم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مودی نہیں چاہتے کہ اجودھیا میں رام مندر تعمیر ہو، پرم ہنس
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: