Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین : ڈپازٹ ریزرو کی شرح میں ایک فیصد کمی کا فیصلہ

بیجنگ.... چین کے مرکزی بینک چائنا پیپلز بینک نے 15 اکتوبر سے مالیاتی اداروں میں ڈپازٹ ریزرو کی شرح میں ایک فیصد کی کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ چائنا پیپلز بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور چھوٹے درجے کی نجی کاروباری کمپنیوں اور جدت کے حامل نئے صنعتی اداروں کی مالی امداد کی جائے گی۔ مرکزی بینک نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ مستحکم کرنسی کی پالیسی بھی اپنائی جائے گی۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات کا مقصد حقیقی معیشت کی ترقی کی حمایت کرنا اور تجارتی بینکوں و مالیاتی منڈی کے درمیان کرنسی کی گردش کے ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔

شیئر: