Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل نے بھائی کی جان لے لی

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے بندا پور علاقے میں رہنے والے 17سالہ گلشن کے ہاتھوں بہن کا موبائل ٹوٹنے پرآپس میں تکرار شروع ہوگئی اور بات اس حد تک پہنچ گئی کہ بھائی نے طیش میں آکر پستول سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔ اہل خانہ نے  زخمی حالت میں اسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ گولی انتہائی قریب سے ماری گئی۔ پولیس اہلکار نے گلشن کے والد کے حوالے سے بتایا کہ اس کی بہن سے موبائل توڑنے پر جھگڑا ہوا جس کے بعدبیٹے نے انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نےپستول سمیت4کارتوس برآمد کیااورواقعہ کی رپورٹ درج کرکے حقیقت حال معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ۔
مزید پڑھیں:- - -  --بیٹے نے ماں کو باتھ روم میں بند کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: