Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مندر تعمیر کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے مہنت کو پولیس اٹھاکر لے گئی

اجودھیا۔۔۔۔بابری مسجداور رام جنم بھومی متنازعہ اراضی پرمندرکی تعمیر کیلئے 7روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے مہنت پرم ہنس کو پولیس زبردستی اٹھاکر لے گئی۔ایس پی سٹی انل سیسودیا نے بتایا کہ مہنت کی حالت مسلسل خراب ہونے کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر علاج کیلئے ایس جی پی جی آئی لکھنؤ لے جایا گیا۔مہنت کو دھرنے کی جگہ سے اٹھاکر لے  جانے کے واقعہ کے بعد وہاں موجود سنتوں میں اشتعال پھیل گیا۔ وشو ہندوپریشد کے رہنما پروین توگڑیا اجودھیا پہنچ گئے۔مہنت پرم ہنس کو منانے کیلئے ضلع انتظامیہ اورصنعتی ترقیات کے وزیر ستیش مہانا نے ملاقات کرکے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی گزارش کی لیکن مہنت نے بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا۔پرم ہنس نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے وڈیو کال کے ذریعے گفت و شنید کے بعد اتفاق رائے ہوگی تو بھوک ہڑتال ختم کردوں گا۔
مزید پڑھیں:- - - -گجرات میں شمالی ہند کے لوگوں پرحملے،324ملزمان گرفتار
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: