Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی حدت میں اضافہ

نیویارک....ماحولیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے انٹرگورنمنٹل پینل آن کلائمٹ چینج نے کہا ہے کہ عالمی حدت اندازوں سے کہیں زیادہ رفتار سے بڑھ رہی ہے اور اس کے اثرات پہلے سے لگائے گئے اندازوں کی نسبت کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔ یہ بات پینل آن کلائمیٹ چینج نے ایک تازہ رپورٹ میں بتائی ہے۔ 91 مصنفین کی تیار کردہ اس خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی حدت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی حد کے اندر رکھنے کےلئے دنیا بھر کی معیشت میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پیرس معاہدے میں عالمی حدت کو صنعتی دور کے آغاز سے قبل کے درجہ حرارت کے مقابلے میں 1.5 فیصد زائد کی حد کے اندر رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔ مصنفین کے مطابق اس ہدف تک پہنچنے کیلئے تیز رفتار اور بنیادی تبدیلیوں کے حامل فیصلوں کی اشد ضرورت ہے۔
 
 

شیئر: