Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدر آباد کا ڈرائیور بھی اچانک کروڑ پتی بن گیا

حیدرآباد...کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کا ڈرائیور پردیپ کمار اچانک کروڑپتی بن گیا۔کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے ملازم پردیپ کمار نے گذشتہ روز نیشنل بینک فاطمہ جناح روڈ میں واقع اپنے بینک اکاﺅنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے 20,000 روپے کی رقم نکالی اور 18 ہزار روپے کی رقم باقی تھی۔ اس نے مزید رقم نکالنے کے لئے ٹی ایم چیک کیا تو اس میں 4 کروڑ99 لاکھ 54 ہزار 432 روپے کی رقم ڈیپازٹ یکھ کر پریشان ہو گیا۔ اس نے دوبارہ رقم چیک کی اور پھر اپنے افسران کو آگاہ کیا جنہوں نے مشورہ دیا کہ بینک میں جا کر اس کے بارے میں درخواست دیں۔ پردیب کمار نے بینک منیجر کو آگاہ کیا۔بینک منیجرکا دعویٰ ہے کہ پردیپ کمار بینک اکاونٹ اپڈیٹ نہیں تھا اس لئے ہم نے اس کے اکاﺅنٹ میں یہ رقم ڈالی تھی تاکہ وہ رابطہ کرے اور اپنے کوائف جمع کرائے۔ پردیپ کمار نے اضافی رقم دیکھ کر رابطہ کیا تو ہم نے اس کا اکاونٹ بحال کر دیا۔یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا ۔بینک انتظامیہ نے مسئلہ حل کر دیا ۔یاد رہے کہ پردیپ کمار نے گذشتہ روز ہی 20,000 روپے اے ٹی ایم کے ذریعے اپنے اس اکاﺅنٹ کے ذریعے نکا لے تھے جس سے واضح ہے کہ اس کا اکاونٹ اپڈیٹ اور بحال تھا۔ بینک منیجر اس کے اکاونٹ میں 4 کروڑ 99 لاکھ 54ہزار 432 روپے کی اضافی رقم ڈالنے کا اعتراف تو کر رہے ہیں لیکن اس کا جواز پیش کرنے سے قاضر ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بلیک منی اس اکاونٹ میں ڈال کر چھپانے کی کوشش کی گئی تھی ۔اب رقم کے اصل مالک کو بینک انتظامیہ بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
 

شیئر: