Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمارنے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی سے متعلق حالات سازگار نہیں بنائے

اقوام متحدہ۔۔۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمارکی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی سے متعلق حالات سازگار بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے۔ نیوز ایجنسی فارس کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین اور ترقیاتی پروگرام کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمان بدستور خوف اور بے اعتمادی کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں  راکھائن ریاست کےکسی ایک علاقے میں بھی آزادی سے آنے  جانے کی اجازت نہیں ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کے ترجمان آندرے ماچیک نے بتایا ہے کہ خوف اور آنے جانے کی اجازت نہ ہونے کے سبب روہنگیا مسلمان ضروریات زندگی پوری کرنے سے بھی قاصر ہیں۔انہوں نے مسلم آبادی والے علاقوں کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں اور انہیں تعلیم کے حق سے بھی محروم کیا جا رہا ۔ترجمان  نے مزید کہا کہ صورت حال کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ میانمار کی حکومت  نے حالات کو سازگار بنانے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ میانمار نے رواں سال جون میں اقوام متحدہ کو یقین دلایا تھا کہ وہ بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی، آبادکاری اور سلامتی کو یقینی بنائے گی۔

شیئر: