Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں وکشمیر: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ شروع،ٹرینیں اورانٹرنیٹ سروس معطل

سری نگر۔۔۔ جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ اس میں 1029 امیدواراپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان میں 881 امیدوار جموں اور148 کشمیر سے ہیں۔ 3 لاکھ 46 ہزار رائے دہندگان انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرینگے۔دوسری جانب ووٹنگ کے موقع پرمشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اورمحمد یاسین ملک کی طرف سے پولنگ والے علاقوں میں دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظرٹرینیں اورانٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئیں۔ووٹنگ صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ افسران نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں ریاست میں 13 اضلاع کے 384 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔اطلاعات کے مطابق سری نگر سے جنوبی کشمیر اورسری نگر، بارہ مولہ کے درمیان ٹرینیں معطل کردی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -بسنت کنج میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کا قتل

شیئر: