Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈیشہ اور آندھرا کے ساحل پر’’تتلی ‘‘طوفان کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

نئی دہلی۔۔۔۔ریاست اوڈیشہ اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں ’’تتلی ‘‘نامی طوفان کاخطرہ منڈلا رہا ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے انتباہ جاری کردیا گیا۔اوڈیشہ حکومت نے طوفان کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کے افسران کو مستعد رہنے کی ہدایت جاری کی۔خصوصی راحت کمشنر وشنو سیٹھی نے گنجام، گھوردھا اور پوری کے ساحلی علاقوں میں آباد لوگوں کی شناخت کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی۔سیٹھی نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں قائم کچے مکانات اور بستیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ وہاں رہنے والوں کو ریلیف کیمپوں اور محفوظ عمارتوں میں پہنچانے کا کام شروع کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 11اکتوبر کو اوڈیشہ کے ساحل سے طوفان گزرنے کاامکان ہے۔ خلیح بنگال سے اٹھنے والے بادلوںکا دباؤآئندہ 24گھنٹے میں طوفان کا روپ اختیار کرلے گا اور 11اکتوبر کی صبح گوپال پور اور کالنگا پٹنم کے درمیان اوڈیشہ اور شمالی آندھرا پردیش کے ساحل کو عبور کریگا۔طوفان بادوباراں کے بعد مغربی بنگال اور بنگلہ دیش ہوتے ہوئے شمال مشرقی ہند کی طرف جائے گا۔11،12اکتوبر کو طوفان بادوبارں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوسکتا ہے جس کے پیش نظر ریاستی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -جموں وکشمیر: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ شروع،ٹرینیں اورانٹرنیٹ سروس معطل
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: