Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کا گوشت دل کے لئے خطرناک نہیں، نئی تحقیق

لندن .... سائنسدان پہلے تو یہ کہتے رہے ہیں کہ سرخ گوشت کھانے سے متعدد بیماریاں ہوسکتی ہیں لیکن اب جو نئی رپورٹ سامنے آئی ہے اس کے مطابق گائے کا زیادہ گوشت کھانے سے آپ کے دل کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ یہ تو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس پر باقاعدہ تجربات بھی کئے گئے اور کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں اب یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ مریضوں کیلئے گائے کا گوشت مفید ہے۔ سائنسدانوں نے سفارش کی ہے کہ مقررہ مقدار سے زیادہ گوشت سے دل کا کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوتا اور لوگوں کو اس سے مطلوبہ پروٹین مل جاتی ہے۔ گزشتہ 20سال سے ہم یہی سنتے آرہے تھے کہ صحتمند خوراک میں کم سے کم سرخ گوشت رکھا جائے لیکن نیوٹریشن سائنس کے ایک پروفیسر کا کہناہے کہ اب سرخ گوشت کو بھی صحتمند خوراک میں شامل کرلیاگیا ہے۔
 

شیئر: