Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

106مربع فٹ پر محیط چھوٹا اور خوبصورت گشتی مکان

لاس اینجلس....  یہاں طرح طرح کے مکانات اور رہائشی ڈھانچے بنانے کے شوق میں مبتلا ایک معمار نے اب ایک انتہائی چھوٹا لیکن بیحد خوبصورت مکان تیار کرلیا ہے جو کسی وقت بھی کہیں بھی منتقل ہوسکتا ہے اور ایسے مکان میں رہنے کیلئے انہیں کسی سرکاری پرمٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی یعنی حکومت کی نظر میں بھی 106مربع فٹ پر محیط یہ چھوٹا سا مکان رہنے سہنے کے قابل ہے۔  اس چھوٹے سے مکان میں روشنی کا بھی معقول انتظام ہے۔ اس کا اندرونی حصہ  جدید ڈیزائن کا نمونہ اور آرام دہ ہے جبکہ اس کے ساتھ ایسی سہولیات بھی دستیاب ہیں جن میں صاحب خانہ اپنے اس چھوٹے مکان کے سامنے آگ جلا کر باربی کیو کا شوق بھی پورا کرسکتا ہے اور سردی کے دنوں میں موسم کو خوشگوار حد تک قابل قبول بناسکتا ہے۔ شمالی امریکہ بہت بڑا علاقہ ہے اور ہر جگہ کی زمینی صورتحال مختلف ہے مگر اسے بنانے والوں کا کہناہے کہ اسکی ڈیزائننگ کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ یہ پری فیب(پہلے سے تیار کردہ) مکان کسی بھی علاقے میں لیجایا جاسکتا ہے او روہاں اسے رکھا بھی جاسکتا ہے۔ اس مکان کی قیمت 25ہزار ڈالر ہے  ۔  اس میں بڑی کھلی اور کشادہ کھڑکیاں ہیں۔ جو یہاں رہنے والوں کو آس پاس کے تمام علاقوں کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔  اسے بنانے والوں کا کہناہے کہ وہ شمالی امریکہ میں کسی بھی جگہ  یہ مکان فراہم کرسکتے ہیں اور اسے طرح طرح سے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ایک کثیر المقصد ڈھانچہ ہے جسے بیک یار ڈ میں رکھ کر ایکسرسائز روم کے طور پر استعمال کیا  جاسکتا ہے۔ اسے دفتر بنایا جاسکتا ہے او ر مہمان خانے میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔  بوقت ضرورت اس کے ایک سرے کو تھوڑی وسعت بھی دی جاسکتی ہے تاکہ ایک ، دو افراد زیادہ ہوجائیں ۔ مکان کی ڈیزائننگ کا سہرا  ریان ایبر ناتھی برینڈن بورسمان اور مائٹ لیچ کے سر ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -جیٹ طیارے کے ایگزاسٹ کے سامنے کھڑے لڑکے ہوا کے زور سے اڑ گئے

شیئر: