Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 10 مارچ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 36 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 279 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 43 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 6 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 12 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 725 روپے 56 پیسے، کویتی دینار کی 911 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 43 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے صفر پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 3 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 85 پیسے جبکہ قیمت فروخت 74 روپے85 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 75 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے صفر پیسے رہی۔ 

شیئر: