Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالا بار گولڈ کی شاخیں 250سے بڑھا کر 750کرنے کا منصوبہ

دبئی.... مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز آئندہ 5برسوں میں دنیا بھر میں اپنی شاخوں کی تعداد بڑھا کر 750کردے گا جبکہ اس کے ساتھ ہی گروپ کا ٹرن اوور 7بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ گروپ کی سلور جوبلی کے ساتھ ساتھ شمالی اور وسطی ہند سے پورے ہند اوردنیا بھر میں شاخیں قائم کی جائیں گی۔ امریکہ دسواں ملک ہو گا جہاں شاخ کھولی جائیگی۔ گروپ کی موجودگی 10ممالک میں ہو جائے گی۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش، سری لنکا، آسٹریلیا، کینیڈا، مصر اور ترکی میں آنے والے برسوں میں مالا بار گولڈ کی شاخیں کھولی جائیں گی۔ گروپ نے جو دنیا کی بڑی جیولری ریٹلر ہے اعلان کیا کہ اس کی 25سالہ تقریبات کے دوران کمپنی نے موجودہ 250شورومز کی تعداد اگلے 5برسوں میں 750تک کر دے گی۔ اس وقت ہند ، مشرق وسطیٰ ، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ میں کام کر رہی ہے۔ملازمین کی تعداد 13ہزار سے بڑھ کر 25ہزار ہو جائے گی۔ مالا بار گولڈ کے چیئرمین ایم پی احمد نے ممبئی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلور جوبلی کمپنی کی تاریخ کا سنگ میل ہے۔ ہند میں پہلی شاخ قائم کی گئی تھی جو اب بڑھ کر متعدد ملکوں میں بھی کھل چکی ہیں۔ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالسلام کے پی نے کہا کہ ایک ذمہ دار کمپنی کی حیثیت سے ہم اپنے معاشرے کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ ہیں۔ توسیع کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہم اپنا سارا آپریشن انتہائی شفا ف طریقے سے کرتے ہیں۔

شیئر: