Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان، زلزلے سے متعلق تحقیقی بحری جہاز سمندر کی تہہ میں کھدائی کیلئے روانہ

ٹوکیو۔۔۔جاپان میں ممکنہ زلزلے سے متعلق تحقیقی بحری جہاز ’’چِک یْو‘‘سمندر کی تہہ میں کھدائی کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔تحقیقی بحری جہاز چِک یْو وسطی جاپان میں شیزْواوکا  سے روانہ کردیا گیا ہے جو مغربی جاپان کے ساحل کے نزدیک بحرالکاہل میں ممکنہ بڑے زلزلے کے مقام کے قریب سمندر کی تہہ سے تقریباً 5 ہزار 200 میٹر نیچے چٹانوں کے نمونے جمع کرے گا۔ اس بحری جہاز پر جاپان ایجنسی فار میرین ارتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ٹوکیو اور دیگر اداروں کے محققین سوار ہیں۔

شیئر: