Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مبلغ اور منتظم خواتین کی تقرری ہوگی ، آغاز ریاض سے ہوگا، آل الشیخ

مدینہ منورہ۔۔۔ وزیر اسلامی امور و دعوت ورہنمائی شیخ ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ ان کی وزارت سعودی ویژن 2030کی تعمیل میں جلد ہی مبلغ او رمنتظم خواتین کی تقرریاں کرے گی۔ وزارت اسلامی امور اپنی تاریخ میں پہلی بار مبلغ ، منتظم اور نگران کے طور پر خواتین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ آغاز ریاض سے کیا جائے گا پھر مکہ مکرمہ اور اس کے بعد مشرقی ریجن میں تقرریاں ہوں گی۔ انہوں نے یہ بیان مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے دورے کے موقع پر دیا۔ آل الشیخ نے کہا کہ ان کی وزارت اختلافی اور متنازعہ فتوے جاری کرنے والے مبلغین کو  منبر و  محراب سے  ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکے گی۔ آل الشیخ سے دریافت کیا گیا کہ ایک وزیر نے الزام لگایا ہے کہ وزارت اسلامی امور میں اخوانی فکر رکھنے والے لوگ گھس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکالمے کے قائل ہیں اور یہ درست ہے کہ ان کی وزارت بھی دیگر اداروں کی طرح اس قسم کے افکار رکھنے والوں سے خالی نہیں۔ آل الشیخ نے اطمینان دلایا کہ شاہی فرمان کی تعمیل میں مسجد قبا یکم ربیع الثانی 1440ھ سے 24گھنٹے کھلا کرے گی۔ تمام مطلوبہ انتظامات کر لئے جائیں گے۔ جملہ ضرورتوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ آئندہ چند ہفتوں میں مہیا کر دی جائیں گی۔ شا ہ سلمان نے مدینہ منورہ کے دورے کے موقع پر  ہدایت دی تھی کہ مسجد قباکو  نمازیوں کیلئے 24گھنٹے کھولا جائے۔ آل الشیخ نے کہا کہ دعوتی سرگرمیوں کی اجازت عقائد او رقومی افکار کے درست ہونے پر ہی دی جائے گی۔ 

شیئر: