Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:سعودیوں اور غیر ملکیوں کیلئے سستی رینٹ اے کار سروس

    ریاض(نیوزڈیسک)ایک نجی کمپنی نے سستی رینٹ اے کار سروس کا سعودی دارالحکومت ریاض سے آغاز کر دیا۔  میٹر 5ریال سے شروع ہوگا۔ اضافی کرایہ 0.5 ریال فی منٹ ہوگا۔ یومیہ انتہائی حد 200کلومیٹر ہے۔ دن کے باقیماندہ اوقات پر 24گھنٹے کے دوران 200کلومیٹر تک کوئی فیس نہیں لی جائیگی۔IDRIVEکار چارجنگ سعودی عرب میں رینٹ اے کار کا پہلا منفرد نیٹ ورک ہے جس سے استفادہ کیلئے صارفین اسمارٹ فون پر اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی۔ اگر صارف کی عمر 21برس ہے اور اس کے پاس کریڈٹ کارڈ اور موثر ڈرائیونگ لائسنس ہے وہ سروس حاصل کرنے کیلئے آن لائن اندراج کرا سکتا ہے۔ اس سے وہ تمام لوگ بھی استفادہ کر سکتے ہیں جن کے پاس کار نہ ہو۔ اس کے لئے زر اشتراک اور ایک گاڑی کی پارکنگ کی جگہ کے سوا کچھ اور نہیں چاہئے۔ یہ سروس حاصل کرنے کیلئے کسی فارم پر دستخط یا وقت ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی۔ فیس کا انحصار گاڑی اور اس کے درجے کے انتخاب پر ہوگا۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس VATاس میں شامل نہیں ہو گا۔ 25برس سے کم عمر کے ڈرائیوروں کو انشورنس فیس 4500ریال اور  اس سے زائد عمر لوگوں کیلئے انشورنس فیس 2500ریال ہوگی۔ رکنیت کی کوئی فیس نہیں۔ڈرائیونگ کے دوران غلطی کی صورت میں انشورنس کی لاگت صد فیصد برداشت کرنا پڑے گی۔  میٹر 5ریال سے شروع ہوگا۔ اضافی کرایہ 0.5 ریال فی منٹ ہوگا۔ یومیہ انتہائی حد 200کلومیٹر ہے۔مزید معلومات کیلئے https://idrive-ksa.com
مزید پڑھیں:- - - -سعودی عرب کیلئے انڈونیشی ملازماؤں کی درآمد شروع

شیئر: