Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹر نیشنل گالف چیمپیئن شپ :پاکستان کے احمد علی بیگ کا شاندار کھیل

کراچی:ایشین ٹور سی این ایس اوپن گالف چیمپیئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے احمد علی بیگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچ انڈر کے اسکور کے ساتھ لیڈرز بورڈ پر تھائی گالفر کے ساتھ مشترکہ طور پرپہلی پوزیشن حاصل کرلی۔کراچی گالف کلب میں سی این ایس چیمپیئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے احمد علی بیگ بھرپور فارم میں نظر آئے، انہوں نے شاندار پٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے، پانچویں، گیارہویں، بارہویں، تیرہویں اور 14 ویں ہول پر برڈی اسکور کیں۔16 ویں ہول پر احمد علی بیگ ایک شاٹ کے خسارے میں رہے لیکن مجموعی طور پر انہوں نے پہلا روز پانچ انڈر کے اسکور کے ساتھ مکمل کیا۔تھائی لینڈ کے نوم چوک تانتی پوکھاکھل بھی پانچ انڈر کے اسکور کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 8برڈیز کھیلیں لیکن7 میں سے 3 ہولز پر بوگی کی وجہ سے ان کا اسکور متاثر ہوا۔ پاکستان کے ٹاپ گالفر محمد شبیر، ہندکے ہنی بائی سویا، فلپائنز کے جیمز ریان اور تھائی لینڈ کے پون انکھا پردیت چار انڈر کے اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: