Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف آف نیول ا سٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ محمد اشفاق نے جیت لی

کراچی: بائیسویں چیف آف دی نیول ا سٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ 2017ء کی تقریب تقسیم انعامات کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں گولفرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیمپیئن شپ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے۔ ان کیٹیگریز میں 36 ہولز، 18 ہولز، 9 ہولز اور 72 ہولز کے مقابلے شامل تھے۔ محمد اشفاق نے 22 ویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا اعزاز جیت لیا۔70 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ یہ چیمپیئن شپ انعامی رقم کے اعتبار سے پاکستان میں منعقد ہونے والے گالف کے مقابلوں میں سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ کراچی گالف کلب کے کیڈیز اور سیمی پروفیشنلز کے مین ایونٹ سے قبل کھیلے گئے مقابلوں کےلئے 5 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔ ملک کے سب سے زیادہ انعامی رقم کے حامل اس ایونٹ میں ملک بھر سے 600 سے زائد بہترین گالفرز نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔چیمپیئن شپ کے بھرپور انعقاد کےلئے پاک بحریہ، کراچی گالف کلب اور منتظمین کی محنت کو سراہتے ہوئے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ بائیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف چیمپیئن شپ کا کامیاب انعقاد اس بات کی علامت ہے کہ اس کھیل کو اعلیٰ سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔ مہمانِ خصوصی نے پاکستان میں گالف سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو بھرپور تفریح مہیا کرنے پر چیمپیئن شپ کے شرکا ءکا شکریہ ادا کیا اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مباکباد پیش کی۔ 
 

شیئر: