Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کی گھڑی ، کتنی حقیقت کتنا افسانہ

ریاض ۔۔۔ترک اخبار ’’صباح‘‘ نے یہ دعویٰ کر کے کہ جمال خاشقجی نے اپنے گھڑی سے صوتی پیغام ریکارڈ کر کے ارسال کئے ہیں ، دروغ بیانیوں کی فہرست میں ایک اور جھوٹ کا اضافہ کر دیا۔ٹیکنالوجی کی دنیا کے مشہور تکنیکی ماہر زیک ویٹیکر نے اس دعویٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ جمال خاشقجی ایپل والی گھڑی استعمال کر رہے ہیں ۔اس سے نہ کچھ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے اور نہ اس سے کوئی صوتی پیغام بھیجا جا سکتا ہے اور اس میں فنگر پرنٹ کے ذریعے اسے کھولنے کی خصوصیت بھی حاصل نہیں  ۔ گھڑی کی بابت جو دعوے کئے گئے ہیں وہ سب کے سب من گھڑت ہیں ۔ عالمی صحافت نے اس حوالے سے ترک حکام پر سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ترکی حکام کے پاس ابھی تک جمال خاشقجی کی گمشدگی کی بابت کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ،اسی وجہ سے وہ خاموشی سادھے ہوئے ہے ۔

شیئر: