Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر سے بیوفائی کا انجام؟

دہرہ دون۔۔۔۔اتراکھنڈ کی رہنے والی 35 سالہ بینا بشٹ 5 سال قبل شوہر کو چھوڑ کر اپنے دوست کے ساتھ شادی کرکے رہنے لگی لیکن شادی کے ایک سال بعد ہی دوست نے اُسے چھوڑدیا۔3 سال پہلے بینا اپنے7 سالہ بیٹے کے ساتھ روزگار کی تلاش میں رام نگر آگئی۔ یہاں اس کی ملاقات پیروم دارا (رام نگر) میں رہنے والے ایک عمردراز شخص سے ہوئی۔ ملازمت اور شادی کے جھانسے میں آکر بینا اس شخص کے ساتھ کاشی پور کے گاؤں فسیاپورا میں کرائے کے مکان میں رہنے لگی۔ اس دوران روز مرہ کے اخراجات اوربیٹے کو اسکول بھیجنے کے مسئلے پر دونوں میں اکثر و بیشتر جھگڑا ہونے لگا۔ مالی مشکلات سے تنگ آکر بینا نے زہر کھاکر خود کشی کرلی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔
مزید پڑھیں:- - - - -جونپور میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: