امریکہ میں دنیا کا سب سے وزنی ہتھوڑا بنتے ہی چوری ہوگیا

    کیلیفورنیا -- -  - امریکہ میں ایک آرٹسٹ نے دنیا کا سب سے وزنی، طویل اور اونچا ہتھوڑا بنایا ہے جسے تکمیل کے اگلے ہی روز چوری کرلیا گیا۔شمالی کیلی فورنیا میں ایک فنکار نے انتھک محنت کے بعد ایک ایسا شاہکار بنایا تھا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے پیش کیا جاسکتا تھا۔آرٹسٹ ڈووج یْنکری نے برسوں کی محنت کے بعد لوہے اور لکڑی کا استعمال کرتے ہوئے 21 فٹ طویل اور 6 فٹ اونچا ہتھوڑا تیار کیا تھا۔ ایک ہزار پائونڈ وزنی ہتھوڑے کی تیاری کیلئے انہیں 15 ہزار امریکی ڈالر کا قرضہ بھی لینا پڑا تھا۔فنکار نے عظیم الجثہ ہتھوڑے کی تیاری کیلئے 8 معاون کاریگر بھی رکھے تھے جنہوں نے ڈووج کی سربراہی میں شاہکار کو حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے شب و روز محنت کی۔ڈووج ینکری کا کہنا تھا کہ منفرد اور اچھوتے خیالوں کو حقیقت میں تبدیل کرنا مسرت آمیز تجربہ ہوتا ہے اور اس ایک لمحے کے حصول کیلئے برسوں محنت کرنا پڑتی ہے۔آرٹسٹ کی خوشی اس وقت ماند پڑگئی جب اس عظیم الجثہ ہتھوڑے کو چوری کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھوڑے کو معاون کاریگروں نے چرایا ہوگا۔ پولیس جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -ائیر شو میں خطرناک اسٹنٹ

شیئر: