Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: پاسپورٹ قونصلر وہاب ریاض کے اعزاز میں الوداعی تقریب

نمائندہ اردونیوز۔ دبئی
 
پاکستان قونصلیٹ دبئی کےپاسپورٹ قونصلر وہاب ریاض کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے اپنے دور تعیناتی میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہود کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاک خیبر ونگ کے زیر اہتمام وہاب ریاض کی الوداعی تقریب میں مہمان مقررین نے کیا۔ پاک خیبر ونگ دبئی کے صدر شہسوار حسین ‘نائب صدر محمد شاہد خان نے پاسپورٹ قونصلر وہاب ریاض کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کمیونٹی کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ۔وہ ایک محب وطن آفیسر کے طور پر یاد رکھے جائیں گے ۔وہ کمیونٹی میں اپنے اچھے اخلاق و کردار اور اچھی یادیں چھوڑ کر جارہے ہیں۔ ان کے دفتر اور دل کے دروازے ہر وقت کھلے رہے ۔ انہوں نے اپنے فرائض منصبی بہترین انداز میں ادا کر کے یقینا پاکستانی کمیونٹی کے دل جیتے ہیں۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وہاب ریاض نے پاک خیبر ونگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے اعزاز میں الوداعی تقریب اور دوستوں کی محبت میرا اثاثہ ہے۔ مجھے جو پیار محبت یو اے ای میں ملا وہ میں کبھی بھی فراموش نہیں کرونگا ۔میں نے صدق دل سے پاکستانی کمیونٹی کے خدمت کی جس کا ایوارڈ آج مجھے آپ لوگوں کی محبتوں کی صورت میں مل گیا ہے۔ یواے ای میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کا فخر ہیں ۔ وہ یہاں رہتے ہوئے ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
اس موقع پر یو اے ای میں مقیم اہم علمی ‘ادبی ‘سیاسی ‘سماجی ‘کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاسپورٹ قونصلر وہاب ریاض کو دبئی میں تعیناتی کے دوران ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شیئر: