Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی بدولت ایک بیرل تیل کے نرخ 120ڈالر تک نہیں پہنچے، الفالح

    ریاض-  - - سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے واضح کیا ہے کہ اگر سعودی عرب نہ ہوتا تو ایک بیرل تیل کے نرخ 120ڈالر تک پہنچ جاتے۔ انہوں نے عالمی برادری کو اطمینان دلایا کہ سعودی عرب تیل منڈی کو متوازن رکھنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تیل کی عالمی رسد میں کسی بھی قسم کی دھماکہ خیز کمی کے تدارک کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تیل منڈی متوازن ہے۔ 2019ء میں تیل کی طلب میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب تیل برآمد اور درآمد کرنے والے ممالک کے ساتھ مل کر توانائی کے مرکزی بینک کا کردار ادا کرے گا۔ مستقبل میں کسی بھی ناگہانی تعطل یا تیل کی رسد میں غیر معمولی اچانک کمی کا مداوا کیا جائے گا۔ الفالح نے توجہ دلائی کہ اگر سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک کا کردار ادا نہ کرتا تو ایسی حالت میں تیل کے نرخ گزشتہ 5برس پرانے جیسے ہو جاتے اور ایک بیرل تیل کی قیمت 120ڈالر سے تجاوزکر جاتی۔
 
مزید پڑھیں:- - - -الزام تراشوں کا قانونی تعاقب کرینگے، خاشقجی کے اہل خانہ کا انتباہ

شیئر: