Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10 لیگ کے بارے میں منفی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں

دبئی:متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ ہونے والی ٹی 10 لیگ کے سربراہ شجیع الملک نے لیگ پر کئے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی اور اماراتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ آئی سی سی پہلے ہی ٹی 10لیگ کی منظوری دے چکی ہے۔ شجیع الملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹی10لیگ کے بارے میں جو منفی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں اس کا جواب ان کا لیگل ڈپارٹمنٹ دے گا۔گزشتہ سال کے مرکزی اسپانسر کے خلاف ہند میں ہونے والی تحقیقات کے بارے میں سوال پر شجیع الملک نے کہا کہ یہ اسپانسر گزشتہ سال ہمارے ساتھ تھا اورہم نے آئی سی سی کی ہدایت پر اسے اس سال اپنے ایونٹ میں شامل نہیں کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم بھی اس ضمن میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کرکے ٹی10 لیگ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔ ان میں قابل ذکراس لیگ کے مرکزی اسپانسر کے خلاف ہندمیں ہونے والی تحقیقات اوراس لیگ کے ایک فرنچائز پارٹنر کی لندن میں مبینہ طور پر منی لانڈرنگ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کہا تھا کہ جب تک آئی سی سی ٹی 10 لیگ کی شفافیت کے بارے میں یقین دہانی نہیں کراتی وہ اپنے کھلاڑیوں کو کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: