Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابصار سید نے اردونیوز کے ذریعے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی، ارشد منیر

    جدہ ( اسٹا ف رپورٹر ) پاکستان قونصلیٹ کے پریس قونصلر ارشد منیر نے اردونیوز کا دورہ کیا اس موقع پر  نیوز ایڈیٹر   ابصار سید کی مستقل پاکستان روانگی کے حوالے سے ملاقات کی ۔ ارشد منیر نے کہا سید ابصار سے قلبی لگاؤ ہو گیا تھا ۔ اگرچہ انکی وطن روانگی سے جدہ آفس میں بڑا خلا پیدا ہو جائے گا  جو مدتوں پورا نہیں ہو سکتا ۔ بطور پریس قونصل تقریباً 2 برس سے یہاں متعین ہوں اس دوران  ابصارسید سے مستقل رابطہ رہتا تھا میں نے  انہیں ہمیشہ اپنے کا ز سے مخلص پایا ۔  انہو ں نے مملکت میں اردونیوز کو جس طرح پروان چڑھایا ہے وہ مثالی اقدام ہے ۔ جب بھی انہیں فون کیا ہمیشہ انہیں دفتر میں ہی پایا جس سے کام سے انکی لگن اور اخلاص عیاں ہوتا ہے ۔ انہوں نے اردونیوز کے ذریعے  ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ۔ ارشد منیر نے مزید کہا ہمیں اس بات کا دکھ ہے کہ ابصار  سید یہاں سے جارہے ہیں تاہم اس بات کی خوشی بھی ہے کہ جس طرح ان کا شمار سعودی عرب میں اردونیوز کے بانیوں میں ہوتا ہے اسی طرح و ہ اب  پاکستان سے اردونیوز کے  بانی بن کر جارہے ہیں انہیں ایک جریدے کے 2 ملکوں میں بانی کی حیثیت حاصل ہو گئی۔
 
مزید پڑھیں:- - -  -دبئی: پاسپورٹ قونصلر وہاب ریاض کے اعزاز میں الوداعی تقریب

شیئر: