Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان: بم دھماکے میں انتخابی امیدوار ہلاک

کابل۔۔۔افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ہوئے بم دھماکے میں انتخابی امیدوار عبدالجبار قہرامان ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں کم از کم 8افراد زخمی بھی ہوئے۔ بم دھماکے کی ذمے داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے اساتذہ اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی عمل کا حصہ بننے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے اسکولوں کی انتظامیہ سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے اسکولوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے سے انکار کر دیں۔ طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ووٹنگ کے وقت پولنگ اسٹیشن والے اسکولوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ طالبان افغانستان میں انتخابات کے انعقاد کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
 

شیئر: