Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک میسنجر میں ان سینڈ فیچر کی آزمائش شروع‎

واٹس ایپ کی جانب سے میسج کو پرمننٹ ڈیلیٹ کرنے کے فیچر کے بعد اب دیگر میسجنگ پلیٹ فارم بھی اس فیچر کو اپنی ایپلیکیشنز میں متعارف کرا رہے ہیں۔فیس بک میسنجر کی جانب سے رواں سال اپریل میں اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کے میسنجر جلد ہی ان سینڈ فیچر متعارف کرائے گا اور اب کمپنی نے بالآخر اس فیچر کو آزمائشی بنیادوں پر پیش کردیا ہے۔اس فیچر کے تحت صارف اپنے اس پیغام کو واپس بلا سکیں گے، جو وہ کسی کو بھیج چکے ہوں گے ۔ کمپنی کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس فیچر کو محدود صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور رواں سال کے آخر تک میسنجر کے تمام صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
 

شیئر: