Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنزورلڈ ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز میں منفرد اعزاز کے ساتھ ہوگا

کنگسٹن:ویسٹ انڈیز رواں سال کے آخر میں ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 9 سے 24 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ کا پہلا موقع ہو گا کہ صرف ویمنز ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل مینز اینڈ ویمنز ورلڈکپ ٹورنامنٹس ایک ساتھ منعقد ہوتے تھے۔ ویسٹ انڈیز کو 8 برس بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2010ءمیں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی۔ مینز ایونٹ میں انگلینڈ اور ویمنز میں آسٹریلیا فاتح رہا تھا۔ رواں سال 9 سے 24 نومبر تک شیڈول ایونٹ کے میچز اینٹی گووا اینڈ باربوڈا، گیانا اور سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے ۔   
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: