Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ہزار کلو وزنی کھچڑی کی ڈش تیار کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    دہلی - - - - ہندمیں ماہر شیفس نے کھچڑی کی سب سے بڑی ڈش تیار کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس مہم میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور بننے والی کھچڑی ہزاروں افراد کو کھلائی گئی۔ناگپور میں ماہر شیفس نے تین ہزار کلو وزنی کھچڑی کی ڈش بنانے کی ٹھانی اور ان کے گروپ نے دیوہیکل کڑاھی میں 275 کلو چاول، 275 کلو مختلف دالیں، 150 کلو مکھن اور سبزیوں سے 3ہزار کلو سے زائد کھچڑی تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ دیا۔ کھچڑی بنانے کے اس ایونٹ میں سینکڑو ں افراد نے شرکت کی بعد ازاں کھچڑی کو ہزاروں افراد میں تقسیم کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -پُل کی ریلنگ توڑے ہوئے کار نہر میں جاگری،5افرادہلاک

شیئر: