Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: ٹریفک خلاف ورزی پر ’’دفتر سیارہ‘‘ ضبط نہیں کیا جائے گا

کویت: ٹریفک خلاف ورزی پر دفتر سیارہ ’’رجسٹریشن بک‘‘ ضبط نہیں کیا جائے گا۔ تمام ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکریٹری برائے شعبہ ٹریفک جنرل جمال الصائغ نے محکمہ ٹریفک کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر گاڑی کا دفتر ضبط نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے اعلی حکام نے کہا کہ بعض سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے۔ دفتر سیارہ ضبط کرنے پر ڈرائیور یا اس کا کفیل کافی متاثر ہوتے ہیں۔ خلاف ورزی پر جرمانہ ادا کرنے کے باوجود دفتر نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی نہیں چلاسکتے۔
 
 

شیئر: