Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عامر پریکٹس سیشن سے باہر

میلبورن... دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کردیا ۔ میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھلاڑی مختلف سیشنز میں پریکٹس کرتے رہے تاہم فاسٹ بولر محمد عامر اور سہیل خان پریکٹس میں شامل نہیں ہوئے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد عامر پہلے ٹیسٹ کے دوران گرنے اور بعدازاں بیٹنگ کے دوران مچل اسٹارک کی گیند لگنے سے مسائل کا شکار ہیں لیکن توقع ہے کہ وہ میچ شروع ہونے تک فٹ ہوجائیں گے۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بتایا کہ محمد عامر کے گھٹنے پر بھی چوٹ آئی ہے لیکن معاملہ زیادہ سنگین نہیں وہ میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔ انہوں نے سہیل خان کے بارے میں بتایا کہ ناشتہ کرنے کے بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔ گراونڈ میں آنے پر حالت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں آرام کیلئے واپس بھیج دیا گیا۔ میلبورن کی تیز وکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی بیٹسمینوں کو بیٹنگ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے خصوصی نیٹ سیشنز کروائے گئے جس میں فاسٹ بولرز نے ان کی بیٹنگ صلاحیتوں کو آزمایا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پراعتماد ہیں اور امید ہے کہ میلبورن ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی زیادہ بہتر ہوگی۔ 

شیئر: