Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں خوفناک حادثہ، ٹرین کی زد میں آکر 50افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

    چنڈی گڑھ۔۔۔پنجاب کے شہر امرتسر میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 100 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 200 تک بھی پہنچ سکتی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق امرتسر میں دھووی گھاٹ کے چوڑابازار کے نزدیک لوگ ریلوے لائن پر کھڑے ہوکر راون کا پتلا جلانے کا تماشہ دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران امرتسر سے دہلی جانیوالی ہاوڑہ اور جالندھر سے امرتسر کی طرف آرہی ڈی ایم یو ٹرین ریلوے لائن پر آگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ راون جلانے کے دوران  پٹاخوں کی آواز کی وجہ سے لوگوں کو ٹرین کے آنے کی آواز سنائی نہیں دی اور ٹرین کی زد میں آکر تقریباً 50افرادہلاک  اور100سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہد بہوجن سماج پارٹی کے رہنما ترسیم سنگھ بھولا نے بتایا کہ ریلوے لائن پر سیکڑوں لوگ کھڑے ہوئے تھے جو ٹرین کی زد میں آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے وقت ریلوے پھاٹک بھی کھلا ہوا تھااورٹرین پوری رفتار سے گزر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹرین پٹھانکوٹ سے امرتسرجارہی تھی۔پولیس، ریلوے کے اعلیٰ افسران اور امداد و راحت رسانی کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچانے کی کارروائی شروع کردی۔ امدادی ٹیمیں ریلوے ٹریک کے نزدیک خون میں لت پت بکھری لاشیں قبضے میں لے لیس۔نعشوں کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرین انتہائی تیز رفتاری سے لوگوں کو کچلتی ہوئی گزرگئی۔ اس حادثہ سے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بیٹی کی لاش باپ کندھےپراٹھائے8کلو میٹر پیدل چل کر اسپتال پہنچا
رائے دیں، تبصرہ کریں!

شیئر: