Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی ٹیم عثمان خواجہ کی خدمات سے محروم

ابو ظبی: پاکستان کی طرح آسٹریلوی ٹیم کو بھی دھچکا لگا ہے اور ان کے اوپنر عثمان خواجہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے اور ٹیسٹ کی دوسری اننگز بھی نہیں کھیل سکے تھے جبکہ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی شکست کے راستے میں دیوار بن گئے تھے ۔ مایہ ناز بیٹسمین عثمان خواجہ کھیل سے قبل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ انہیںفوری طور پر وطن واپس جاکر آپریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 4 سال پہلے بھی ان کے گھٹنے کا آپریشن ہوچکا ہے۔ان کی عدم دستیابی مہمان ٹیم کیلئے مشکلات کا باعث بن گئی ہے ۔ عثمان خواجہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم کاحصہ نہیں ہوں گے ۔دبئی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ بھی عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ اور سنچری کی وجہ سے ڈرا ہوا تھا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: