Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز کو ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست،کوہلی اور روہت کی سنچریاں

گوہاٹی: ہندوستانی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر روہت شرماکی تیسری وکٹ کی شاندار 246 رنز کی شراکت کی بدولت ہند نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ روہت شرما نے ناقابل شکست 152 جبکہ کوہلی نے 140 رنز کی اننگر کھیلی۔پہلا ون ڈے جیت کر 5 میچوں کی سیریز میں ہند نے 0-1کی برتری حاصل کرلی۔ ہند نے 323 رنز کا ہدف باآسانی 42.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کے بولر ز دونوں بیٹسمین کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ روہت شرما کی ناقابل شکست 152 کی اننگز میں 8 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے ۔ ویرات کوہلی نے 2 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 140 رنز کی اننگز کھیلی۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 322 رنز بنائے۔ ہٹمائر نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ اوپنر کیرن پولارڈ نے 51 رنز بنائے۔ ہند کی جانب سے یوزیندرا چہل سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 2 ، 2 وکٹیں شامی اور جڈیجا کے حصے میں آئیں۔ سیریز کا دوسرا میچ وشاکھاپٹم میں 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: