Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاتیر محمد تھائی لینڈ کا دو روزہ دورہ کرینگے

کوالالمپور۔۔۔ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بدھ کو تھائی لینڈ کا سرکاری دورہ کرینگے۔ ملائشیائی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا کہ اپنے اس دورہ کے موقع پر ملائشین وزیراعظم اپنے تھائی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ ملاقات کرکے دوہانہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے، بیان میں مزید کہا گیا کہ مہاتیر محمد کا یہ دورہ انکے غیر ملکی دوروں کے سلسلے کا حصہ ہے۔

شیئر: