Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے ساتھ شراکت جاری رکھیں گے ، پومپیو

ریاض ۔۔امریکی وزیر خارجہ پومپیونے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ اسٹراٹیجک مفادات ہیں ۔اسٹراٹیجک شراکت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ جمال خاشقجی کے مسئلے سے متعلق تمام معلومات جمع کر رہا ہے ۔ امریکی انتظامیہ خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد پر پابندیاں لگانے کیلئے وزارت خزانہ سے رابطہ میں ہے ۔ پومپیو نے کہا کہ اس قسم کے افراد کے عالمی مواخذہ کا قانون ان لوگوں پر نافذ کیا جا سکتا ہے ۔ اس کا جائزہ وزارت خزانہ کے ساتھ لیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودیوں کو ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دے گا ۔پومپیو نے یہ بھی بتایا کہ ترکوں نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں سعودی عرب کا تعاون بیحد اہم ہے ۔

شیئر: