Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں ’جبل الرحمہ‘ عمرہ زائرین کی توجہ کا مرکز

 میدان عرفات میں ’جبل الرحمہ‘ کے ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ علاقہ اہل مکہ مکرمہ اور دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی توجہ کا خاص مرکز بنا ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق میدان عرفات میں واقع ’جبل الرحمہ‘ ایام حج میں عالم اسلام کا مرکز و محور ہوتا ہے۔

میدان عرفات میں قیام کرنا حج کا رکن اعظم ہے جہاں یہ عظیم الشان پہاڑ موجود ہے جو دینی و تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
شہری انتظامیہ نے میدان عرفات میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں، جن میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی تزئین و آرائش اور واٹرکولرز کی تنصیب کے علاوہ موسم گرما میں حجاج و زائرین کی راحت کےلیے پھوار والے پنکھوں کی تنصیب وغیرہ شامل ہے۔

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور زائرین کی گاڑیوں کے لیے مناسب پارکنگ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے تاکہ مختلف ملکوں سے آنے والے زائرین کے قافلوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
علاقے کے ماحول کو بہتر بنانے کےلیے 10 ہزار مربع میٹر پر شجر کاری کی گئی ہے جس سے نہ صرف علاقہ خوبصورت ہوا بلکہ آب وہوا بھی بہتر ہوئی ہے۔

 

شیئر: