مسجد الحرام کی دوسری منزل سے ایک شخص کے گرنے کے واقعہ کی تحقیقات
جمعرات 25 دسمبر 2025 23:24
تفتیش کے لیے کیس متعلقہ ادارے کو سونپ دیا گیا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
مسجد الحرام کی سپیشل ٹاسک فورس کی اہلکار نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے مسجد الحرام کی دوسری منزل سے کودنے والے ایک شخص کو براہ راست زمین سے ٹکرانے سے بچا لیا۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ’مسجد الحرام میں پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونے والے عمرہ زائر اور اسے بچانے کی کوشش کرنے والے سیکیورٹی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔‘
ادارے امن عامہ کا مزید کہنا تھا واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، تفتیش کے لیے کیس متعلقہ ادارے کو سونپ دیا گیا۔
