Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت نے سی بی آئی کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا،مایا وتی

    لکھنؤ-  - - -بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے دہلی سی بی آئی میں مچے غدر کے اوپر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے سی بی آئی کو اپنے مقصد کیلئے خوب استعمال کیا اور جب ان کے آدمیوں کی بد عنوانی سامنے آگئی تو اب دامن جھاڑ کر کہہ رہی ہے کہ ہم سے کوئی مطلب نہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر استھانا جس نے مودی اور امت شاہ کو گجرات کے گودھرا میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کی جانچ کرتے وقت کلین چٹ دی تھی، کو فوری طور پر معطل کیا جانا چاہیے کیونکہ اس پر ایک میٹ کاروباری سے دو کروڑ روپے کی رشوت لینے کا الزام ہے نیز کئی مالی اور معاشی جرائم کے سلسلے میں اس کے خلاف تفتیش ہورہی ہے اس لیے ایسے شخص کاسی بی آئی کے اتنے بڑے عہدے پر رہنا انتہائی خطرناک ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ مودی نے ایک نہیں سی بی آئی کے کئی ایسے ڈائریکٹروں کو بے جا ترقی  دی ہے جنھوں نے ان کی، امت شاہ کی اور بی جے پی کے بڑے لیڈروں کی مدد کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنو میں فوج نے 555بم ناکارہ بنادیئے

شیئر: