Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز فٹبال لیگ: کرسٹیانو رونالڈو نے جوونٹس کو فتح دلا دی

اولڈ ٹریفورڈ:کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے نئے کلب جوونٹس کو چیمپیئنز فٹبال لیگ کے اہم میچ میں میزبان مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف فتح دلا دی ہے اور اطالوی کلب نے یہ میچ0-1سے جیت لیا جبکہ رونالڈو کی پرانی ٹیم رئیل میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی حریف مانچسٹر سٹی نے بھی اپنے میچ جیت لئے ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف میچ کا واحد گول رونالڈو کے کراس پر ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی پاولو ڈیبالا نے اسکور کیا۔رونالڈو اس میچ میں کھیل پر چھائے رہے تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی پال پوگبا توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور کھیل کے دوران بجھے بجھے نظر آئے ۔ اس شکست نے انگلش کلب کے کوچ و منیجر جوز مورنہو کے مسائل میں بھی اضافہ کردیا ہے جو ان دنوں پال پوگبا سمیت ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے ساتھ اختلافات کی وجہ سرخیوں میں ہیں اور ٹیم کی ناکامیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔جوونٹس نے لیگ کے تینوں میچ جیت کر گروہ ایچ میں پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے ۔لیگ کے ایک اور میچ میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے یوکرین کے کلب شاختر ڈونیٹسک کو یکطرفہ مقابلے کے بعد0-3سے ہرا دیا۔ڈیوڈ سلوا، ایمیرک لاپورٹے اور برنارڈونے گول کرکے ٹیم کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا۔ گروپ ایف کے اس میچ میں لیگ کے نمایاں کلب نے اپنی حریف ٹیم کو مسلسل دباو میں رکھا اور گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ رئیل میڈرڈ نے جمہوریہ چیک کے کلب وکٹوریہ پلیزن کو1-2سے ہرایا ۔ یہ رئیل میڈرڈ کی گزشتہ 5میچوں کے بعد پہلی کامیابی ہے۔رئیل میڈرڈ کیلئے کریم بینزما اورمارسیلو نے گول کئے جبکہ چیک کلب کا گول پیٹرک ہروسووسکی نے کیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: