Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی بینکوں کا بائیکاٹ نہیں کرینگے ، ساما

دبئی ۔۔۔سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی( ساما) کے گورنر احمد الخلیفی نے واضح کیا ہے کہ ریاض انویسٹمنٹ کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے والے غیر ملکی بینکوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی ۔ ڈالر کے ساتھ سعودی کرنسی کا رشتہ اٹوٹ ہے ۔ اس کی پابندی کی جاتی رہے گی ۔ الخلیفی نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس سے پسپائی اختیار کرنے والے ادارے مملکت میں بینکوں کی شاخیں کھولنے کیلئے اجازت نامے حاصل کرنے کی درخواستیں آئندہ بھی پیش کر سکتے ہیں ۔ الخلیفی نے کہا کہ ساما کے عہدیدار پابندیاں لگانے میں یقین نہیں رکھتے ۔غیر ملکی بینکوں کے ساتھ پیشہ وارانہ معاملات کئے جاتے رہے ہیں، آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا ۔

شیئر: