Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی آئی ڈائریکٹر کی چھٹی کیخلاف درخواست پر سماعت جمعہ کو ہوگی ،سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔ مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کے ڈائریکٹر آلوک ورما کو رخصت پر بھیجنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پرسپریم کورٹ 26اکتوبرکو سماعت کریگی۔ ورما نے اُنہیں غیر معینہ مدت کیلئے چھٹی پر بھیجنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ان کے وکیل گوپال شنکر نارائنن نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیر صدارت3 رکنی بنچ کے سامنے ان کا موقف پیش کیا۔اس بنچ میں جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف شامل ہیں۔ شنکر نارائنن نے اس معاملے پر فوری طورپر سماعت کا مطالبہ کیا۔وکیل کے دلائل سننے کے بعد بنچ نے جمعہ کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح ہو کہ ملک کی اہم جانچ ایجنسی سی بی آئی کے اعلیٰ افسران میں رسہ کشی جاری ہے۔ شنکرنارائنن نے بنچ کو بتایا کہ مرکز نے ورما اور سی بی آئی کے خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانا کو چھٹی پر بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ اس سےمتعدد معاملات کی تحقیقات متاثرہوسکتی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ملک میں 20 تعلیمی اداروں کوبین الاقوامی معیارکا بنایا جائے گا،صدرجمہوریہ ہند
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: