Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تامل ناڈو کے 18 ارکان اسمبلی نااہل قرار،حکومت کو راحت

مدراس۔۔۔۔تامل ناڈو میں اے آئی ڈی ایم کے کے باغی 18ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیئے جانے سے متعلق ریاست میں سیاسی ہنگامہ آرائی جمعرات کوختم ہوگئی۔سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ جج نے دناکرن دھڑے کے 18 ارکان اسمبلی کی نااہلی کو برقرار رکھا۔ جسٹس ایم ستیہ نارائن نے اسمبلی اسپیکر کے فیصلہ کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا جس سے  تامل ناڈو کی ای پلانی سوامی حکومت کو بڑی راحت مل گئی۔عدالت کے اس فیصلہ سے واضح ہوگیاکہ اب تامل ناڈو حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔فیصلہ کے بعد اے آئی ڈی ایم کے کے لیڈر ٹی دناکرن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے کوئی جھٹکا نہیں، صورت حال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس کے مضافات میں دھماکہ،2ہلاک،5زخمی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: