Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر:سوپور میں مسلح جھڑپـ ،2 عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک

سری نگر۔۔۔۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پزلپورہ سوپور میں جمعہ کی صبح عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ میں2عسکریت پسنداور ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا  کہ جھڑپ کے دوران 22 راشٹریہ رائفلز (آر آر) سے وابستہ اہلکار برجیش کمار شدید زخمی ہوگیا جسے بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں واقع 92 بیس اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ کہ پزلپورہ سوپور میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر 22 آرآر، ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور 92 بٹالین سی آر پی ایف نے علی الصباح سرچ آپریشن شروع کیاجس کے بعدعسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورس کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی ۔ اطلاع کے مطابق سو پورکے ضلع بارہمولہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ مقامی انتظامیہ نے ضلع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا۔ دریں اثنا ریاستی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مسلح تصادم کے مقامات پر اس وقت تک نہ جائیں جب تک بم ڈسپوزل اسکواڈ کیجانب سے ان جگہوں کومحفوظ قرار نہ دیدیا جائے۔ ایسی جگہوں پربارودی سرنگیں اور ہینڈگرینیڈ ، آئی ای ڈیزوغیرہ کے پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اسکول کے ٹینک سے 18سال قبل لاپتہ بچے کاڈھانچہ برآمد

شیئر: