Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابری مسجد کیس کےفریق اقبال انصاری کوجان سے مارنےکی دھمکی دینے والا گرفتار

لکھنؤ۔۔۔۔ بابری مسجد، رام جنم بھومی تنازع کےفریق اقبال انصاری اوران کے خاندان کو دھمکی دینے والے ملزم سوریہ پرکاش کوپولیس نے امیٹھی سے گرفتارکرلیا۔ملزم پر اجودھیا معاملے میں مسلم فریق اقبال انصاری کودھمکی آمیز خط تحریر کرنے کا الزام ہے۔سوریہ نے خط میں لکھا تھا کہ اگر ان کا خاندان اس معاملے سے دستبردارنہیں ہوا تو انہیں سنگین نتائج جھیلنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ خط میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ انہیں ملک سے باہر نکال کر پھینک دیا جائیگا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم ،مسافر خانہ کوتوالی کے تحت دادرا گائوں کا رہنے والا ہے۔مسلمان مدعی اقبال انصاری کے گھر پر بدھ کو رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعہ 4صفحات پر مشتمل خط موصول ہوا تھاجس میں انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اجودھیا معاملے سے پیچھے ہٹ جائیں۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ بی سی دوبے نے بتایا کہ فیض آباد پولیس اسے گرفتار کرنے کے لیے یہاں آئی تھی جہاں مسافر خانہ پولیس کی مشترکہ ٹیم کے تعاون سے چھاپہ مارکر ملزم کو اس کے گاؤں سے گرفتار کرلیا ۔ پولیس پوچھ گچھ میں سوریہ پرکاش سنگھ نے بتایا کہ 1992 میں رام جنم بھومی تنازعہ میں وہ 2دن کے لیے جیل جا چکا ہے۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ  1993 تک وشو ہندو پریشد کا مسافر خانہ حلقہ کا انچارج رہ چکا ہے۔ ملزم کی جانب سے خط بھیجنے کی بات قبول کرنے کے بعد پولیس گرفتار کرکے فیض آباد لے گئی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -کشمیر:سوپور میں مسلح جھڑپـ ،2 عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: