Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی و جنوبی کوریا نے اہم فیصلہ کر لیا

سیئول ۔۔۔ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی اور جنوبی کوریا نے  آئندہ ماہ 22 گارڈ پوسٹوں کو مکمل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے، گارڈ پوسٹیں دونوں ممالک کی خطرناک اور حساس سرحد پر واقعہ ہیں۔دونوں ممالک کے مابین ہونے والے مذاکرات میں یہ قدم کشیدہ فوجی حالات کو بہتر کرنے کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے دارالحکومت میں ہونے والے دفاعی معاہدے کا نتیجہ ہے،۔ تمام تر کارروائیوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں پڑوسیوں نے نومبر کے  آخرتک اپنی سرحد کے ایک کلومیٹر کے اندر 11 فوجی چوکیوں کو ختم کرنے کے علاوہ فوجی ساز و سامان اور سپاہیوں کی واپسی کی ہامی بھری تھی۔یہ مذاکرات جنوبی کوریا کے میجر جنرل کم دو گی یون اور شمالی کوریا کے لیفٹننٹ جنرل  آن اک سان کے مابین ایک سرحدی گاؤں پان مون جوم میں ہوئے جو کہ غیر فوجی علاقے میں واقع ہے۔

شیئر: