Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا میں سیاسی بحران بڑھ کیا

 
  کولمبو...سری لنکا میں سیاسی بحران بڑھ گیا ۔ برطرف وزیر اعظم رانیل وکرمے سنگھے نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ۔ سری لنکن صدر نے ملکی پارلیمان کو معطل کر دیا ۔ رانیل وکرمے سنگھے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خود کو تاحال وزیر اعظم قرار دیا اور ملکی پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ساتھی سیاستدانوں کا اعتماد حاصل ہے۔ وزیر اعظم ہوں اور مجھے ایوان میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ ملکی آئین کے مطابق میں وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہوں گا تاہم مجھے ہٹانے فیصلہ غیرقانونی ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے وزیراعظم کو ہٹا کر سابق صدر مہندا راجا پاکشے کو وزیر اعظم مقرر کیا انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ۔ وزیر اعظم مہندا راجا پاکشے نے وکرمے سنگھے کو حکومتی منصب چھوڑ دینے کا مشور دیا ہے۔
 

شیئر: