Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوسٹل بم بھیجنے والے ٹرمپ کا حامی نکلا

  واشنگٹن ...امریکی وزارت انصاف کے مطابق اہم ڈیموکریٹ رہنماوں کو ڈاک کے ذریعے کم از کم 13بم روانہ کرنے کے شبے میں گرفتار کردہ شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ امریکی ریاست فلوریڈا سے گرفتار ملزم سیزر سییوک کو مختلف 5 فوجداری الزامات کا سامنا ہو گا۔ ملزم ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی ہے۔ ایک پیکٹ پر اس کی انگلیوں کے نشانات اس کی گرفتاری کا سبب بنے۔ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے یہ نہیں بتایا کہ اس ملزم نے یہ پوسٹل بم کیوں بھیجے تھے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بدترین مخالفین کے گھروں اور دفاتر پر پائپ بم بھیجے جانے کے واقعات نے خوف وہراس پھیلا دیا ،جن افراد کو گن پاوڈر بھر کربم بھیجے گئے۔، ان میں سابق صدر اوباما، بل کلنٹن اور امریکی ٹیلیویڑن سی این این کا دفتر شامل ہے۔حکام نے ان ڈیوائسز کو پائپ بم قرار دیا ہے، جن میں گن پاوڈر بھرا ہوا تھا۔ ایک جانب ڈیجیٹل گھڑی لگی ہوئی تھی اور سیاہ ٹیپ چڑھائی گئی تھی۔
 

شیئر: